کابل ائیرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ

راکٹ حملہ داعش خراساں گروپ کی جانب سے کیا گیا، امریکی حکام


ویب ڈیسک August 30, 2021
راکٹ حملہ داعش خراساں گروپ کی جانب سے کیا گیا، امریکی حکام۔ فوٹو رائٹرز

حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جس کو امریکی دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 5 راکٹ فائر کیے گئے جس کو امریکا کی جانب سے نصب کیے جانے والے دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا، راکٹ حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب امریکی حکام نے راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملہ داعش خراساں گروپ کی جانب سے کیا گیا، 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ پر داعش کے خودکش حملے میں 170 کے قریب افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں