امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے افراد عام شہری نکلے

گزشتہ روز گاڑی پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 9 افراد مارے گئے تھے


ویب ڈیسک August 30, 2021
گزشتہ روز گاڑی پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 9 افراد مارے گئے تھے۔ فوٹو : رائٹرز

کابل میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افراد عام شہری نکلے جن میں 6 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز کابل میں جس گاڑی کو امریکی ڈرون نے نشانہ بنایا تھا، اس میں سوار شخص کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی میں سوار تمام افراد عام شہری تھے اور حملے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 9 افراد مارے گئے۔

امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے شخص کے بھائی نے کہا کہ ہمارا داعش سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہمارا گھر تھا جہاں میرا بھائی اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ اس کے علاوہ پڑوسیوں کا بھی کہنا ہے کہ حملے میں مارے گئے افراد عام شہری تھے جنہوں نے حملے کے بعد گاڑی میں آگ بجھانے کی کوشش بھی کی۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد دھماکا ہوا جس کے باعث عام شہری مارے گئے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاہم اگر کوئی عام شہری ماراگیا ہے تو ہمیں بے حد افسوس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں