رفاہی پلاٹس پرسے تجاوزات وقبضہ ختم کرایا جائے شرجیل میمن

ماضی میں رفاہی پلاٹس شادی بیاہ ودیگرمقاصدکیلیے استعمال ہوتے رہے،وزیراطلاعات سندھ


Staff Reporter January 29, 2014
انتظامیہ کوایسے رفاہی پلاٹس کی فہرستیں مرتب کرکے فوری کارروائی کے احکام جاری فوٹو: فائل

سندھ کے وزیربلدیات واطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ شہر میں رفاہی پلاٹس پر کسی قسم کی تجاوزات کوقبول نہیں کیاجائیگا۔

جو رفاہی پلاٹس جس مقصدکیلیے الاٹ کیے گئے ہیں اس پر کوئی اور سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی،کراچی میں ایسے تمام رفاہی پلاٹس کی فہرستیں مرتب کی جائیں اوران پرقائم تجاوزات ختم کی جائیں،ماضی میں رفاہی پلاٹس کوشادی بیاہ اوردیگر مقاصدکیلیے استعمال کیاجاتا رہااورعوام کے ساتھ ناانصافی کی جاتی رہی۔اپنے دفترمیں محکمہ بلدیات کی سیکریٹری جاویدحنیف اوردیگر افسران کے ہمراہ اجلاس میں انھوں نے ہدایت دی کہ اس سلسلے میں باقاعدہ مہم کاآغازکیاجائے اورپہلے مرحلے میں تمام رفاہی پلاٹس اوران پر قائم تجاوزات کی فہرستیں مرتب کی جائیں،رفاہی پلاٹس اورپارکس عوام کی سہولیات اورعوام کی سماجی سرگرمیوں کیلیے مختص کیے جاتے ہیں تاہم اس پرغیرقانونی طورپرعوامی فلاح کے بجائے کسی اور مقاصد کے لیے استعمال کیاجانانہ صرف غیرقانونی ہے۔



بلکہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے،جن جن رفاہی پلاٹس پرقبضے ہیں ان کو فوری طور پر خالی کرایاجائے اوراس میں پولیس اوردیگرامن وامان کی بحالی کے اداروں کی مدد درکارہو تو ان کی مدد لی جائے،تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اپنی حدودمیں موجودرفاہی پلاٹس پر قبضے اوران پر تجاوزات کی رپورٹ ایک ہفتے میں سیکریٹری بلدیات،ایڈمنسٹریٹرکراچی اور ڈی جی پارکس کو فراہم کریں اورجو پلاٹس خالی کروائے گئے ہوں ان کی بھی رپورٹ دی جائے،بعض رفاہی پلاٹس اپنے مقاصدسے ہٹ کردیگرمقاصد کیلیے استعمال ہورہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اوراگر ان پر کسی قسم کی تعمیرات بھی ہیں توان کو بھی منہدم کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں