2024

شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگیں

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہیں


ویب ڈیسک August 30, 2021
شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہیں

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔

معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شلپا شیٹھی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، کبھی پولیس اداکارہ کو تفتیش کے لیے بلاتی ہے تو کبھی گھر پر پولیس کا چھاپا پڑجاتا ہے، اس کے علاوہ اداکارہ کو مالی مسائل کا بھی سامنا ہے تاہم شلپا ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پورنو گرافی کیس؛ اداکارہ شلپا شیٹھی کو بڑا دھچکا

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپاشیٹھی کی انتہائی قریبی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ بچوں کو لیکر اپنے شوہر سے دور جانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں کیوں کہ راج کندرا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل جلدی ختم نہیں ہونے والے بلکہ آئے دن اس میں اضافہ ہوتاجارہا ہے جب کہ شلپا خود نہیں جانتی تھیں کہ ان شوہر کے پاس پیسہ ناجائز ذرائع سے آرہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکلیں

شلپا شیٹھی کی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ راج کندرا کے غیر قانونی پیسوں سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتی اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے بھی اپنے باپ کی ناجائز دولت سے دور رہیں، شلپا خود ایک جانی مانی اداکارہ ہیں لہذا وہ اپنے اور بچوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے فلم انڈسٹری میں مزید کام ڈھونڈرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں