محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی

کل سے مون سون کرنٹ مشرقی سندھ میں داخل ہو جائے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 30, 2021
کل سے مون سون کرنٹ مشرقی سندھ میں داخل ہو جائے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مون سون کرنٹ مشرقی سندھ میں داخل ہو جائے گا جس کے باعث کراچی میں یکم ستمبر سے 3 ستمبر کے درمیان گرج چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے، مون سون کے اثرات اس وقت وسطی بھارت میں موجود ہیں جو شمال مغرب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 اگست سے 3 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین، میرپورخاص، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، شکار پور اور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جب کہ یکم ستمبر سے 3 ستمبر کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور نواب شاہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی درمیانی اور تیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں