شبلی فراز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی موت قرار دیدیا

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے حکومت ایسا نہیں چاہتی ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی


Staff Reporter August 30, 2021
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے حکومت ایسا نہیں چاہتی ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی موت قرار دیدیا۔

خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر بجلی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے محتاط انداز سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے حکومت ایسا نہیں چاہتی ہے، بجلی قیمتوں میں اضافہ ہمارے لیے سیاسی موت ہے، ماضی میں سستی بجلی کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور اب حکومت ہائیڈرل منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پن بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اور وفاقی حکومت میں شامل خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کوشش ہے کہ صوبے میں پن بجلی کے حوالے سے کام کیاجائے تاکہ لوگوں کو سستی بجلی مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں