این آئی سی ایل بدعنوانی کیس نیب میں منتقل کرنے کی درخواست دائر

سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی تحقیقات نیب کوکرنے کاحکم دے دیاہے،نیب کا مؤقف


Staff Reporter January 29, 2014
سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی تحقیقات نیب کوکرنے کاحکم دے دیاہے،نیب کا مؤقف۔ فوٹو: فائل

نیب نے این آئی سی ایل بدعنوانی کیس میںملوث سابق وفاقی وزیرمخدوم امین فہیم، سابق سینیٹر امین قاسم دادا بھائی سمیت دیگر اہم شخصیات کیخلاف کیس کونیب میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست وفاقی انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت میںدائر کردی ہے۔

نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکرتے ہوئے کہ سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی تحقیقات نیب کوکرنے کاحکم دے دیاہے، چونکہ مقدمہ فاضل عدالت میںزیر سماعت ہے، یہ نیب کے دائرہ اختیارمیں نہیںکہ وہ آئینی تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے اس کیس کی تحقیقات کرسکے، این آئی سی ایل کیس نیب کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعاکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں