نہ پٹواریوں سے نہ ہی مولانا سے حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے بلاول

حکومت اتنا ظلم کرے جتنا خود برداشت کرسکے، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک August 30, 2021
سکھر کا اپوزیشن لیڈرجیل میں ہے اور لاہور کا مزے کررہا ہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہ پٹواریوں سے اور نہ ہی مولانا سے حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے۔

سکھر میں کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا مقابلہ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ، کسانوں کا خیال رکھا، نہ تو پٹواریوں سے اور نہ ہی مولانا سے بلکہ حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، ہم سکھر سے کشمیر تک کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا وہ خود برداشت کرسکتے ہیں، جیالوں کا دور آنے والا ہے، پیپلزپارٹی سلیکٹڈ کو بھگانے کے لئے اس سرزمین پر کھڑی ہے، سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کو بھگانے کے لئے کارکنوں کو جاگنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا، پیپلز پارٹی رہنماؤں پر مقدمات ہیں ،خورشید شاہ آج بھی پابند سلاسل ہیں، سکھر کا اپوزیشن لیڈرجیل میں ہے اور لاہور کا مزے کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں