کامران اکمل نے رمیز راجہ سے کرکٹ کی بہتری کی امیدیں وابستہ کرلیں

ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو بہتر بنانا نئے چیئرمین کیلیے بڑا چیلنج ہوگا، وکٹ کیپر بیٹسمین

ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو بہتر بنانا نئے چیئرمین کیلیے بڑا چیلنج ہوگا، وکٹ کیپر بیٹسمین

کامران اکمل نے تیرہ ستمبر سے بورڈ کی باگ دوڑ سنبھالنے والے رمیز راجہ سے کرکٹ معاملات میں بہتری کی امیدیں وابستہ کرلیں۔


قومی ٹیم کے ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کی بطور چیئرمین نامزدگی کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمیز راجہ اچھے کرکٹر تھے ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو بہتر بنانا نئے چیئرمین کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔

کامران اکمل نے کہا کہ میرے نزدیل کرکٹ آرگنائزرز کو ساتھ ملائے بغیر گراس روٹ کرکٹ میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے تیاری کررہے ہیں، جب تک فٹ ہوں، کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز رکھوں گا، کوشش ہوگی کہ ہمیشہ کی طرح اس سیزن میں بھی اچھی کارکردگی دکھاوں۔
Load Next Story