چین میں 7 سال کی عمر تک کے طلبا سے امتحانات لینے پر پابندی

امتحانات کا دباؤ کم سن بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے مضر ہے، چینی وزارت تعلیم


ویب ڈیسک August 30, 2021
امتحانات کا دباؤ کم سن بچوں کی ذہنی نشوونما کیلیے مضر ہے، فوتو: فائل

چین نے اپنے تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلی کرتے ہوئے 7 سال کی عمر تک کے بچوں کا امتحان لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں نرسری سے اعلیٰ تعلیم تک اگلی جماعتوں میں جانے کے لیے امتحان پاس کرنا ضروری ہے تاہم اب تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

چین کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امتحانات میں سخت مقابلے کے دباؤ کی وجہ سے کم سن بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کہ والدین بھی پریشر کا شکار رہتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے بچوں اور والدین کے ذہنی دباؤ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 7 سال کی عمر تک کے طلبا کا امتحان نہیں لیا جائے گا۔ 7 سال کی عمر تک بچے بغیر امتحان دیئے اگلی جماعتوں میں جاتے رہیں گے۔

نئے تعلیمی نظام میں بچوں کو سمسٹرز امتحانات، ماہانہ ٹیسٹ جیسے سلسلوں کو کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سالانہ امتحانات پر زور دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں