کرکٹ پر قبضے کی افواہیں6 ماہ سے چل رہی تھیں احسان مانی

کسی کی داداگیری نہیں ہونی چاہیے، وینکٹ سندرم، اسپورٹس اب پیسے کے گرد ہے،امتیازعالم


Monitoring Desk January 29, 2014
بھارت کرکٹ کا ڈکٹیٹر بننے جارہا ہے،سینئر ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان، اچھا لگے برا لگے میں گفتگو ۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے کہا ہے کہ پچھلے6 ماہ سے مختلف افواہیں آرہی تھیں لیکن میں نے کسی پر نوٹس نہیں لیا تھا، ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''اچھا لگے برا لگے'' میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 9جنوری کو آئی سی سی نے فل ممبرز کا اجلاس بلایا۔

جب تمام ممبرز وہاں آگئے تو ان کو ایک کاغذ دیا گیا جس میں لکھا تھا کہ آئندہ تمام کرکٹ شیڈول بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ طے کریں گے اوروہ ہی طے کریں گے کہ کس ملک کو کتنا پیسہ اورکتنی ون ڈے ، ٹیسٹ یا ٹی20 سیریز دینی ہیں۔میں نے اس پر آئی سی سی کے سابق صدور سے بات کی جنھوں نے اس پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ بی سی سی آئی سے پیسہ نہیں آتا، پیسہ بھارتی اکانومی سے آتا ہے، ہاں کرکٹ کی وجہ سے پیسہ زیادہ کمایا جاسکتا ہے۔ احسان مانی نے کہا کہ بھارتی چینلزتو پاکستان اور سری لنکا کا میچ دیکھ کر بھی بہت زیادہ پیسہ کمالیتے ہیں۔ بی سی سی آئی کے سابق آفیسر وینکٹ سندرم نے کہا کہ پہلے انگلینڈ اور آسٹریلیا مل کرکرکٹ چلاتے تھے کرکٹ میں اب کمرشلائزیشن بہت زیادہ ہوگئی ہے چاہے یہ کسی کو برا لگے لیکن یہ درست ہے نئے لوگوں اور نئی چیزوں کوآنا چاہیے لیکن کسی کی داداگیری نہیں ہونی چاہیے۔ بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان کا بورڈ بھی موجود ہے ان کو بھی اپنے موقف سے آگاہ کرنا چاہیے۔ پاکستان کے بورڈ پر پریشر ہوگا لیکن اپنی بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔یہ ایک تجویز ہے، اس پر بات کرنے میں، ڈسکس کرنے میں، کمپرومائز اور مخالفت کرنے میںکوئی حرج نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان زیادہ سیریز ہوں گی۔آئی پی ایل میں اگر پاکستانی کھلاڑی نہیں گئے تو وہ الگ ایشو ہے۔

دوطرفہ کرکٹ سیریز زیادہ ہونی چاہیے، میں نہیںسمجھتا کہ اس سے عالمی کرکٹ تقسیم ہوجائیگی۔ ہمیں مثبت سوچنا چاہییمنفی نہیں۔ سینئر تجزیہ کار امتیازعالم نے کہا کہ ساری دنیا میں اسپورٹس اب پیسے کے گرد گھومتی ہے۔چینلز بہت زیادہ کماتے ہیں، بھارتی میڈیا عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کا ہنر جانتا ہے۔پاکستان میں جہالت کے اندھیرے ہیں، اسکول ،کالج اور یونیورسٹی کے نظام انتہائی خراب ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے والدین ہوم اسکولنگ کی طرف جارہے ہیں۔



جماعت اسلامی والے مولانا مودودی کے پیروکار ہیں اور مولانامودودی کا نظریہ تبلیغ کے ذریعے لوگوں کو اپنے ساتھ ملانا تھا لیکن موجودہ جماعت اسلامی ان کے نظریے کے الٹ چل رہی ہے۔مذہبی جماعتیںپھنس گئی ہیں، ان کا فساد اور جہاد کے بارے میں واضح موقف ہونا چاہیے۔ روزنامہ ''ایکسپریس '' کے سینئر ایڈیٹر ایاز خان نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت اب کرکٹ کے میدانوں میں سب سے بڑا ڈکٹیٹر بننے جارہا ہے۔جماعت اسلامی مذہبی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری جماعت بھی ہے۔

ڈائریکٹرباچاخان خادم حسین نے کہا کہ ہم ملالہ کی کتاب کی تقریب رونمائی کرنا چاہتے تھے سب کچھ طے شدہ تھا مگر گذشتہ روز صوبائی وزیرشاہ فرمان کا فون آیا اور کہا گیا کہ سکیورٹی کے خدشات ہیںاس لئے کتاب کی رونمائی کی اجازت نہیںدی جاسکتی،ڈائریکٹر اے ایس آئی پروفیسر ڈاکٹر سرفراز نے کہا کہ مجھے بہت زیادہ انڈر پریشر کیا گیا ۔ میرے گھر پولیس بھیجی گئی مجھے اسپتال جاکر علاج کرانا پڑا، اگر یونیورسٹی میں کتاب کی رونمائی نہیں ہوگی تو کیا بکروں کی ہوگی؟،اولیول کے امتحانات میں کامیاب ہوکر سب سے کم عمر پاکستانی بچے کا ریکارڈ قائم کرنیوالے 9سالہ رائے حارث نے کہا ہے کہ میں مذہبی اسکالراو رسائنسدان بنناچاہتا ہوں ۔جب اولیول کی تیاری شروع کی تھی تو سکول جانے کو دل کرتا تھا مگر اب سکول جانے کو دل نہیںکرتا،میں 2012 کے بعد سکول نہیں گیا اور گھر میں ہی اپنے والد اوروالدہ سے پڑھائی کرتا رہا۔رائے حارث کے والد نے کہا کہ ہم نے ایک ٹارگٹ سیٹ کیا تھا اور اللہ نے ہمیں کامیابی دلادی،ماہر تعلیم مینا رحمان نے کہا کہ جو بچے ہوم اسکولنگ کرتے ہیں وہ پڑھائی میں تو اچھے ہوتے ہیںلیکن سوشل معاملات میں کمی رہ سکتی ہے،تعلیم اپنے ہم عصر لوگوں کے ساتھ چلنے سیکھنے اور تجربے کرنے کا نام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں