شردھا کپور کی شادی کی خبروں پر شکتی کپور کا ردعمل

فوٹوگرافر روہن شریشٹھا اور اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی افواہیں پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں


ویب ڈیسک August 30, 2021
فوٹوگرافر روہن شریشٹھا اور اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی افواہیں پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں

ادکارہ شردھا کپور کی فوٹوگرافر سے شادی کی خبروں پر اداکار شکتی کپور کا ردعمل سامنے آگیا۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی اپنے دیرینہ دوست فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے ساتھ شادی کی خبریں کئی ماہ سے زیرگردش ہیں اور اس بار خود اداکارہ بھی متعدد بار بیانات دے چکی ہیں جب کہ ان کے والد اداکار شکتی کپور نے بھی ایک بار بیان دیا تھا کہ وہ اس حوالے سے اپنی بیٹی کا ساتھ دیں گے۔

بھارتی میڈیا پر شردھا کپور کی خالہ پدمنی کولھاپوری اور کزن پریانک شرما کی جانب سے شردھا اور روہن کی شادی کے حوالے سے نئے بیان نے دوبارہ یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔ پریانک شرما نے کہا کہ اگر شادی ہوگی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔

اس حوالے سے جب شردھا کپور کے والد سے پوچھا گیا تو شکتی کپور کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی بیٹی کی شادی پر بہت خوشی ہوگی تاہم روہن شریشٹھا نے اب تک ان سے شردھا کا ہاتھ نہیں مانگا، روہن مجھے خود بھی بہت پسند ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ان دونوں کی شادی ہو لیکن اس معاملے پر مجھ سے اب تک کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے والد راکھیش نے بھی کہا ہے کہ اگر یہ دونوں بچے شادی کرنا چاہتے ہیں تو میں ان کو مکمل سپورٹ کروں گا اور خوشی خوشی ان کے لیے وہ سب کروں گا جو مجھ سے ہوسکے گا اور جہاں تک بات ہے اس رشتے پر اعتراض کی تو یہ لفظ میری ڈکشنری میں ہی شامل نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں