جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا سپاہی شہید

فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھاگنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک مارا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 31, 2021
فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھاگنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک مارا گیا، آئی ایس پی آر (فوٹو : فائل)

RIYADH: جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ میں ہونے والے دھماکے کے باعث فوج کا سپاہی شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس میں سپاہی واجد اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آئی ای ڈی نصب کرنے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھاگنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک مارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں