ٹک ٹاکر عائشہ اور ساتھی ریمبو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب

مینار پاکستان واقعے کے 2 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج


Numainda Express August 31, 2021
عدالت نے پولیس سے 4 ستمبر کو جواب طلب کرلیا، ۔ فوٹو : فائل

عدالت نے مینار پاکستان میں ہراسانی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

ایڈشنل سیشن جج لاہور اعجاز گوندل نے مینار پاکستان میں ہراسانی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے درخواست کا موقف سننے کے بعد پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ کیس پر مزید سماعت 4 ستمبر کو ہوگی۔

علاوہ ازیں لاہور مینار پاکستان پرٹک ٹاکر سے بدسلوکی کا مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی بعد ازگرفتاری ضمانت پر سماعت ہوئی، دو ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی، ملزمان عبد الرحمان اور علی احمد نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواستیں ضمانت دائر کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں