گجرات فسادات میں مودی ملوث تھے میرا کوئی ہاتھ نہیں راہول گاندھی

آئندہ انتخابات میں کانگریس کامیاب نہ ہوئی تو پارٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے ذمے داری سنبھالوں گا۔


Net News/News Agencies January 29, 2014
آئندہ انتخابات میں کانگریس کامیاب نہ ہوئی تو پارٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے ذمے داری سنبھالوں گا۔ فوٹو: فائل

بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے 2002 میں گجرات میں فسادات بھڑکانے کیلیے نریندر مودی حکومت کو ذمے دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ان فسادات میں کوئی ہاتھ نہیں، جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں ۔

آئندہ انتخابات میں کانگریس کامیاب نہ ہوئی تو پارٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے ذمے داری سنبھالوں گا۔ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں راہول گاندھی نے کہا کہ 1984 کے سکھ مخالف فسادات کو اس وقت کی کانگریس حکومت نے روکنے کی کوشش کی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ 1984 میں بے گناہ لوگ مارے گئے جو نہیں ہونا چاہیے۔ راہول نے کہا کہ 2002کے گجرات اور 1984 میں فرق یہ ہے کہ گجرات کے فسادات میں وہاں کی حکومت شامل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں