افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے امریکی نمائندہ خصوصی

فوجیوں کے پاس ہمارا ہمیشہ کے لئے شکریہ اوراحترام ہے، امریکی نمائندہ خصوصی


ویب ڈیسک August 31, 2021
ہماری فوج اور شراکت داروں کی رخصتی کے ساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے، زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ ہماری فوج اورشراکت داروں کی رخصتی کے ساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹ میں کہا کہ افغانستان میں ہماری جنگ ختم ہوچکی ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں، ملاحوں، میرینزاورایئرمینوں نے قربانیوں کے ساتھ آخری حد تک خدمات انجام دیں، فوجیوں کے پاس ہمارا ہمیشہ کے لئے شکریہ اوراحترام ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہماری فوج اور شراکت داروں کی رخصتی کے ساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے، افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، افغان مکمل خود مختاری میں اپنا راستہ منتخب کریں گے۔ یہ ان کی جنگ کوختم کرنے کا موقع ہے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ کیا افغانستان میں تمام شہریوں، مردوں اورعورتوں کو اپنی صلاحیت تک پہنچنے کا موقع ملے گا؟ طالبان کوامتحان کا سامنا ہے، وہ ملک کومحفوظ اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں