اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے 200 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں پوچھ گچھ

اداکارہ سے بطور گواہ پوچھ تاچھ کی گئی کیونکہ اداکارہ مذکورہ ریکٹ کا شکار ہوئی تھی


ویب ڈیسک August 31, 2021
اداکارہ سے بطور گواہ پوچھ تاچھ کی گئی کیونکہ اداکارہ مذکورہ ریکٹ کا شکار ہوئی تھی فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے 200 کروڑ کے فراڈکیس میں تقریباً 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے گزشتہ روز دہلی میں 200 کروڑ کے بھتہ خوری اور فراڈ کے کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ اداکارہ سے بطور گواہ پوچھ تاچھ کی گئی کیونکہ اداکارہ مذکورہ ریکٹ کا شکار ہوئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق 200 کروڑ کے فراڈ کیس میں سکیش چندرا شیکھر کا نام سامنے آرہا ہے۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس شخص کی قریبی دوست اور پارٹنر لینا پال کے ذریعے اس ریکٹ کا شکار ہوئی۔ دوران تفتیش اداکارہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ کیس کے حوالے سے اہم تفصیلات شیئر کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندرا شیکھر جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہاتھا اور ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا چندرا شیکھر اس فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ رہا ہے۔ اس کے خلاف پولیس اسٹیش میں کئی شکایات درج ہیں اور وہ روہنی جیل میں بند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں