سوات بچی کو سورہ کی بھینٹ چڑھا نے والے مزید 4 افراد گرفتار

جرگہ ممبران، زبر دستی نکاح کرنیوالے شخص سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ ، جیل منتقل۔


Numainda Express September 10, 2012
جرگہ ممبران، زبر دستی نکاح کرنیوالے شخص سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ ، جیل منتقل فوٹو : فائل

سوات کے بالائی علاقے بیش بنڑ میں سورہ میں دی جانے والی بچی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی۔

مزید 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں بچی سے زبردستی نکاح کرانیوالے لڑ کا تاج محمد اور ا س کا والد روزی خان بھی شامل ہے۔ گرفتار افراد کی کل تعداد 10ہوگئی، گرفتار جرگہ ممبران اور لڑکی کے ہونیوالے شوہر سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایس ایچ او ہاشم علی کو بھی پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کو گزشتہ روز مجسٹریٹ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جسکے بعد میں انہیں جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او سوات گل افضل خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سنگوٹہ کو بھی ملوث ہونے پر معطل کردیا گیا ہے، متاثرہ بچی کو پولیس نے مکمل سیکیورٹی فراہم کردی ہے اور اسے گھر منتقل کرد یا گیاہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں