دوستی سے انکار پر خواجہ سرا کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

کھلی کچہری کے دوران ٹرانس جینڈر کی درخواست پر فوری کارروائی کی گئی، ترجمان راولپنڈی پولیس


ویب ڈیسک August 31, 2021
ملزم عبدالوقاص ٹرانسجینڈر سے دوستی کرنا چاہتا تھا تاہم انکار پر دھمکیاں دیتا تھا، پولیس۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: پولیس نے کارروائی کے دوران ٹرانس جینڈر کو ہراساں اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کھلی کچہری کے دوران پولیس نے ٹرانس جینڈر کی درخواست پر دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او ائیر پورٹ نے مقدمہ درج کر کے ملزم عبد الوقاص کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالوقاص ٹرانسجینڈر سے دوستی کرنا چاہتا تھا تاہم انکار پر دھمکیاں دیتا تھا۔

سی پی او کے مطابق راولپنڈی پولیس معاشرہ کے محروم طبقات کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے، ٹرانس جینڈرز سمیت تمام کمزور اور محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس کے علاوہ راولپنڈی پولیس نے ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے تحفظ ٹرانسجینڈر رپورٹنگ سینٹر و خدمت مرکز بھی قائم کیا ہے جو ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں