امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز طالبان کی تفریح کا سامان بن گئے

طالبان امریکی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں داخل ہوگئے اور تصایور بھی بنائیں


ویب ڈیسک August 31, 2021
ترجمان طالبان امریکا کے چھوڑے گئے ہیلی کاپٹر میں داخل ہورہے ہیں،فوٹو: ٹوئٹرز

امریکا 20 سال کی طویل جنگ کے بعد ناکام و نا مراد افغانستان سے واپس چلا گیا لیکن پیچھے کئی جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور آلات جنگ ناکارہ بنا کر چھوڑ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے بتایا ہے کہ افغانستان میں 73 کے قریب طیارے، ہیلی کاپٹرز اور 70 مسلح گاڑیاں چھوڑ آئے ہیں تاہم ان سب کو ناکارہ بنادیا ہے تاکہ کسی کے استعمال میں نہ آسکیں۔

taliban in american planes 1

جیسے ہی امریکا کی آخری پرواز نے کابل کو چھوڑا ویسے ہی طالبان کی اسپیشل فورس ''بدری 313'' نے اندر داخل ہوکر سرچ آپریشن کیا اور ایئرپورٹ کی کلیئرنس دی جس کے بعد ترجمان طالبان اپنی ٹیم کے ہمراہ دورے پر آئے اور میڈیا سے گفتگو کی۔

taliban in american planes 3

میڈیا سے گفتگو کے بعد طالبان رہنماؤں نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جب کہ جنگجو ان طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ شغل میں مصروف ہوگئے۔

taliban in american planes 2

کوئی جنگجو ہیلی کاپٹر پر چڑھ بیٹھا تو کسی نے طیارے میں پائلٹ کی نشست سنبھال لی اور اڑان بھرنے کی ایکٹنگ کرکے لطف اندوز ہوتے رہے۔

ایسا لگ رہا تھا جیسے طویل اور تھکا دینے والی جنگ کے بعد طالبان اپنی فتح کے پُرمسرت لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہوں۔

taliban in american planes 5

طالبان نے فتح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی اور امریکی طیاروں پر امارت اسلامی کا پرچم بھی لہرایا۔

taliban in american planes 4

واضح رہے کہ اس سے قبل کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان جنگجوؤں کی پارک میں جھولا جھولتے اور ڈوجنگ کار چلاتے ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں