راکھی ساونت نے ناک کی سرجری کروا لی

میری ناک بگ باس 14 میں زخمی ہو گئی تھی، ایک سے دو لوگوں کے علاوہ کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا، اداکارہ


ویب ڈیسک August 31, 2021
میری ناک بگ 14 باس میں زخمی ہو گئی تھی، ایک سے دو لوگوں کے علاوہ کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا، اداکارہ - فوٹو:فائل

معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے اپنے ناک کی سرجری کروا لی ہے۔ ان کی ناک بگ باس 14 میں زخمی ہوگئی تھی۔

راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 3 منٹ سے زائد دورانیے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بگ باس 14 میں کنٹیسٹنٹ جیسمین بھسین اور بھارتی سنگھ کے درمیان جھگڑے کے دوران راکھی ساونت کی ناک پر چوٹ لگ جاتی ہے۔

ویڈیو میں راکھی ساونت کہتی ہیں کہ میں ڈاکٹر کے پاس آئی ہوں، بگ باس 14 میں میری ناک پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد اکثر درد رہتا تھا، ڈاکٹر جیتش شیٹھی میرے ناک کی سرجری کریں گے۔

راکھی ساونت نے ویڈیو میں یہ بھی دکھایا ہے کہ کامیاب سرجری کے کچھ روز بعد وہ دوبارہ ڈاکٹر جتیشن شیٹھی سے ملتی ہیں اور اپنی ناک کے حوالے سے ڈاکٹر کو آگاہ کرتی ہیں۔

راکھی ساونت نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری ناک بگ باس 14 میں زخمی ہو گئی تھی، مجھے کافی درد ہوا لیکن ایک سے دو لوگوں کے علاوہ کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا، بگ باس 14 ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر جتیشن شیٹھی نے میری ناک کا علاج کیا اور اب میں بہت خوش ہوں۔ راکھی ساونت نے دعائیں کرنے والے مداحوں اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں