کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز کا سرچ آپریشن کالعدم تنظیموں کے 6 کارکن گرفتار

آپریشن میں ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے حصہ لیا، رینجرز حکام

شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کے دوران مختلف اقسام کے 28 غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد کئے فوٹو:فائل

شاہ لطیف ٹاؤن اور اطراف میں رینجزر کی بھاری نفری نے سرچ آپریش کر کے کالعدم تنظیموں کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ریجنرز کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے حصہ لیا، شاہ لطیف ٹاؤن کے داخلی اورخارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور کالعدم تنظیموں کے 6 کارکنوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے مختلف اقسام کے 28 غیر قانونی ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے افراد میں 2 افراد پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔

واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال اور سیکیورٹی فورسز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story