عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ

بلین مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 4500 روپے کم ہے


ویب ڈیسک August 31, 2021
بلین مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 4500 روپے کم ہے

RAWALPINDI:

عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1813 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔


نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 111000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 95165 روپے پر مستحکم رہی۔


بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 4500 روپے کم ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں