ڈالر کی قدر ساڑھے 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مالیاتی خسارہ 7 فیصد سے تجاوز کرجانے سے بھی ڈالر تگڑا ثابت ہورہاہے، ماہرین


Staff Reporter August 31, 2021
مالیاتی خسارہ 7 فیصد سے تجاوز کرجانے سے بھی ڈالر تگڑا ثابت ہورہاہے، ماہرین (فوٹو : فائل)

ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، منگل کو اس کی قیمت ساڑھے 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

درآمدی شعبوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور کورونا ویکسین کی درآمدات کے عوض ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے حال ہی میں 2.8 ارب ڈالر کا سستا قرض موصول ہونے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔ منگل کو کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی لمحوں بعد ڈالر کا انٹربینک ریٹ دوبارہ 166 روپے سے تجاوز کرکے ساڑھے 11 ماہ کی بلند سطح تک پہنچ گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 42 پیسے کے اضافے سے 166.38 روپے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کے اضافے سے 166.20 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ مالیاتی خسارہ 7 فیصد سے تجاوز کرجانے سے بھی ڈالر تگڑا ثابت ہورہاہے جبکہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال بھی زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔