سی پیک کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں آرمی چیف

آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات


ویب ڈیسک August 31, 2021
آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات (فوٹو : فائل)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں ترقی افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا۔ مہمان نے خطے میں امن اور استحکام لانے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

خاص طور پر افغانستان میں حالیہ پیش رفت اور تازہ ترین پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کو اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر سپورٹ کرتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔