غداری کیس پرویز مشرف کے وکلا کی درخواست پر سماعت ملتوی

استغاثہ کے اعتراضات مل گئے لیکن جائزہ نہیں لے سکا اس لئے مہلت دی جائے، انور منصور کی خصوصی عدالت سے استدعا


ویب ڈیسک January 29, 2014
سماعت ملتوی کرنےکی استدعا پرویز مشرف کے وکیل انورمنصورنےکی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پروز مشرف کے وکلا کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں غداری کیس کی سماعت کرنے والی 3رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر کی جانب سے دائر 3 درخواستوں پر سماعت شروع کی تو سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان کے موکل کی قانونی ٹیم اس وقت سپریم کورٹ میں ایک اور کیس کی سماعت میں مصروف ہے جبکہ وکیل استغاثہ کی جانب سے اے ایف آئی سی کی جانب سے پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ پر اٹھائے گئے اعتراضات بھی کل ہی موصول ہوئے ہیں جس کو پڑھنے اور اس پر موقف کی تیاری میں انھیں کم از کم ایک دن کا وقت دیا جانا چاہیئے ۔ عدالت نے انور منصور کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت جمعرات کے لئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت میں وکیل استغاثہ اکرم شیخ کی جانب سے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ کی تیار کردہ میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات داخل کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں