ترقیاتی اور عوامی منصوبے کسی پر احسان نہیں حامد سعید کاظمی

پیپلز پارٹی کے ورکرز تمام باہمی اختلافات بھلا کر آئندہ الیکشن کی تیاری کریں، ٹیلیفونک گفتگو.


Numainda Express September 10, 2012
پیپلز پارٹی کے ورکرز تمام باہمی اختلافات بھلا کر آئندہ الیکشن کی تیاری کریں، ٹیلیفونک گفتگو فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ انکی سیاست کا محور عام لوگوں کی خدمت ہے۔

ترقیاتی اور عوامی منصوبے کسی پر احسان نہیں ' عبدالعزیز نیازی کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی تحصیل و سٹی لیاقت پور کے عہدیداران کے اجلاس میں ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کی دعائوں اور اللہ کی مہربانی سے انکی ضمانت ہوئی ہے اور وہ 16 ستمبر سے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے دوبارہ رابطہ اور میل ملاقات کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز تمام باہمی اختلافات بھلا کر آئندہ الیکشن کی تیاری کریں اور کسی مخالف کے بے بنیاد پراپگینڈہ کی پرواہ نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں