ہری پور این اے19کے7 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ فائرنگ سے پولیس اہلکار سسمیت 2افراد ہلاک

فائرنگ کرنے والے اور ہلاک ہونے والا شخص افغانی ہیں، عینی شاہدین


ویب ڈیسک January 29, 2014
حملہ آور حلیے سے افغانی معلوم ہوتے تھے اور جاں بحق ہونے والا شخص بھی افغانی ہے، مقامی افراد۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کھلا بٹ سیکٹر ون میں قومی اسبملی کے حلقے این اے 19 میں ووٹنگ کے لئے قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ جاری تھی کہ موٹر سائیکل پر نامعلوم افراد نے کھلا بٹ سیکٹر ون چاندنی چوک کے قریب فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، چاندنی چوک پر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار خرم نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا تو ملزمان نے پولیس اہلکار پر بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ بھی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کے واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آور حلیے سے افغانی معلوم ہوتے تھے اور جاں بحق ہونے والا شخص بھی افغانی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 ہری پور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عمر ایوب کی درخواست پر نے 7حلقوں میں دوبارہ پولنگ کی درخواست کی گئی تھی جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار راجہ عامر کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے سپریم کورٹ میں ان پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکنے کی استدعا کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں