کورونا کی بوسٹر ڈوز 3 مقامات پر لگانے کا اعلان

بیرون ملک جانیوالے اپنی تمام مطلوبہ اورتصدیق شدہ دستاویزات جمع کراکربوسٹرڈوزلگواسکیں گے۔


Staff Reporter September 01, 2021
کورونا وائرس سے بچاؤاورقوت مدافعت بڑھانے کیلیے ڈاؤیونیورسٹی کے اوجھاکیمپس،جناح اسپتال اورچلڈرن اسپتال (ضلع وسطی) میں بوسٹرویکسین لگائی جائیگی۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا کی بوسٹر ڈوز 5 مقامات پر لگائی جائے گی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کی بوسٹر ڈوز سندھ کے شہر کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں لگائی جائے گی،کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس،جناح اسپتال اور چلڈرن اسپتال (ڈسٹرکٹ سینٹرل) میں بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔

حیدرآباد میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جبکہ سکھر میں پراچہ اسپتال میں سہولت میسر ہوگی،بیرون ملک جانے والے افراد اپنی تمام تصدیق شدہ اور مطلوبہ دستاویزات جمع کروا کر بوسٹر ویکسین لگواسکیں گے، کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا عمل رواں ہفتے شروع کردیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا کی بوسٹر ڈوز سے متعلق جاری رہنما ہدایات کے مطابق شہری اپنی مطلوبہ ویکسین بطور بوسٹر ڈوز کے طور پر لگواسکیں گے،پاکستان میں بیرون ملک مقیم، ملازم، طلبہ، سیاحوں اور عمرہ حج کی ادائیگی کیلیے جانے والے بوسٹر ڈوز کے اہل ہوں گے، بوسٹر کے لیے صرف سائنو فارم، سائنوویک، فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

12 سے 17 سال تک کی عمر کے بچے فائزر ویکسین لگوا سکیں گے، 18 سال سے زائد عمر کے افراد سائنو فارم، سائنوویک اور فائزر لگوا سکیں گے جن افراد کو ویکسین لگوائے28 دن یا اس سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے صرف وہی بوسٹر ڈوز کے لیے اہل ہوں گے، فی ڈوز ویکسین فیس 1270 روپے مقرر ہے، بوسٹر ویکسین کی فیس نیشنل بینک کی برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں