بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانے میں جلد 5000 کروڑ روپے کا اضافہ متوقع

2 نئی آئی پی ایل فرنچائزز کی فروخت سے بھاری رقم حاصل ہونے کا امکان


Sports Desk September 01, 2021
2 نئی آئی پی ایل فرنچائزز کی فروخت سے بھاری رقم حاصل ہونے کا امکان فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانے میں جلد ہی 5000 کروڑ روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو 5000 کروڑ کی رقم 2 نئی آئی پی ایل فرنچائزز کی فروخت سے حاصل ہونے والی ہے، بی سی سی آئی کی جانب سے نئی فرنچائزز کی بڈنگ کیلیے فی ٹیم 2000 کروڑ روپے بنیادی قیمت مقرر کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کمپنی 75 کروڑ روپے کی ادائیگی سے بڈ دستاویز خرید سکتی ہے، پہلے بورڈ حکام نے نئی ٹیموں کیلیے بنیادی قیمت 1700 کروڑ روپے مقرر کرنے کا سوچا مگر پھر 2000 کروڑ روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس وقت آئی پی ایل ٹیموں کی تعداد 8 ہے تاہم بورڈ اس کو 10 کر دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔