20 شہروں کی 40 فیصد آبادی کی جزوی ویکسینیشن کا ہدف مکمل کرلیا اسد عمر

ملک کی 35 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز لگ چکی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی


ویب ڈیسک September 01, 2021
اسلام آباد میں اہل آبادی کا 69 فیصد حصہ ویکسین لگوا چکا ہے ، اسد عمر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسدعمر نے کہا ہے کہ 31 اگست تک ملک کے 24 شہروں میں 18سال سے اوپر کی 40 فیصد آبادی کی جزوی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا تھا، 20 شہروں میں ویکسی نیشن کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ۔

اپنی ٹوئٹ میں اسدعمر نے کہا کہ این سی او سی نے 31 اگست تک ملک کے 24 شہروں میں 18 سال سے اوپر کی چالیس فیصد آبادی کی جزوی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا تھا، 20 شہروں میں ویکسی نیشن کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے تاہم حیدرآباد،مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ میں ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی ایک دن میں زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن پہلی مرتبہ 15 لاکھ سے زائد کی سطح پار کرگئی ہے، گزشتہ روز پندرہ لاکھ نوے ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، گزشتہ روز دوسری ڈوز سب سے زیادہ دس لاکھ 71 ہزار 519افراد کو لگائی گئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کی 35 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز لگ چکی ہے، اسلام آباد 69، آزاد کشمیر 51، گلگت بلتستان 39، پنجاب میں 37 فیصد ، خیبرپختونخوا 35، سندھ 32 اور بلوچستان میں 12فیصد اہل آبادی کو ویکسین لگ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |