لاہور میں دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی

کرول کھاٹی کے قریب فیکٹری میں 3 افراد نے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکیوں کا بیان


ویب ڈیسک September 01, 2021
پولیس نے لڑکیوں کی نشاندہی پر فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس. فوٹو : فائل

گجر پورہ کے علاقہ میں دو لڑکیوں کو مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اغوا ہونے والی دونوں لڑکیاں گوجرپورہ سے بازیاب ہوگئی ہیں، تاہم لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں 3 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں نے بیان دیا ہے کہ انہیں شاہدرہ سے اغوا کر کے گجر پورہ لایا گیا، اور کرول کھاٹی کے قریب فیکٹری میں لے جایا گیا، جہاں 3 افراد نے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کی نشاندہی پر فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں لے لیا ہے، اور فرار ہونے والے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، سی ڈی آر کی مدد سے معاملے کی دیگر پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جب کہ لڑکیوں کو میڈیکل کے لئے بھجوا دیا گیا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔