سوڈان میں روسی سفارتکار اور انکی اہلیہ قاتلانہ حملہ میں زخمی
روسی سفارت کار پر یورپی ممالک کی جانب سے وسطی افریقا میں کارروائیوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے، سوڈانی پولیس
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں روس کے سفارت کار اور ان کی اہلیہ کو قاتلانہ حملے میں زخمی کر دیا گیا۔
خرطوم میں روس کے سفارت کار نے اپنے ساتھی اور اس کی اہلیہ پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں واقع سفارت خانے کے باہر تیز دھار آلہ کی مدد سے نشانہ بنایا تاہم دونوں کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے اور دونوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ حملے کے بعد سوڈان میں موجود روسی سفارت خانے کے عملے کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا ہے۔
وسطی افریقا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یورپی ممالک کی افواج کی جانب سے بینگوئی میں کی جانے والی کارروائی میں حملہ آور کا بھائی مارا گیا تھا اور روسی سفارت کار اور ان کی اہلیہ پر حملہ ان کارروائیوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ وسطی افریقا میں افریقن یونین اور یورپی ممالک کی افواج باغیوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں جس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔