ایون فیلڈ فیصلہ نظر ثانی کیس مریم نواز کے رویے پر عدالت برہم

جسے یہی نہیں پتہ عدالت کا تقدس کیا ہے تو اس کی ضمانت خارج کیوں نہ کریں؟، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک September 01, 2021
پہلے نیب کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا نہیں سن رہے تھے لیکن اب بنتی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران ‏مریم نواز کی تاخیر سے آمد اور اونچی آواز میں لوگوں کو سلام کہنے پر برہمی کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کی۔ ‏مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاخیر سے آمد اور اونچی آواز میں لوگوں کو سلام کہنے پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے نیب کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا نہیں سن رہے تھے لیکن اب بنتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے نیب کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا نہیں سن رہے تھے لیکن اب بنتی ہے،جسے یہی نہیں پتہ عدالت میں کیسے آتے ہیں اور اس کا تقدس کیا ہے تو اس کی ضمانت خارج کیوں نہ کریں؟۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں