مولانا فضل الرحمان نے 8 ستمبر کو پی ڈی ایم کا اہم اجلاس بلالیا

اجلاس میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر حتمی رائے لی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک September 01, 2021
اجلاس میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر حتمی رائے لی جائے گی، ذرائع (فوٹو: ایکسپریس)

مولانا فضل الرحمان نے 8 ستمبر کواسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اہم اجلاس بلالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لیے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اہم اجلاس 8 ستمبر کو اسلام آباد میں بلایا جائے گا، جس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا، اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائے گی۔ اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، جب کہ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیر غور آئے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |