بلوچستان ہائیکورٹ نے بگٹی قبیلے کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت دیدی

ڈیرہ بگٹی میں آباد کاری کےدوران امن وامان برقرار رکھا جائے، بلوچستان ہائی کورٹ


ویب ڈیسک January 29, 2014
بگٹی مہاجرین کو منشیات اور ممنوع اشیا ڈیرہ بگٹی لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، بلوچستان ہائیکورٹ فوٹو:فائل

بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر روکے جانے والے بگٹی قبیلے کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے بگٹی قبیلے کو بلوچستان میں داخلے سے روکے جانے کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے روزانہ 100 مہاجرین کےگروپ کوڈیرہ بگٹی جانےکی اجازت دےدی، گروپ صبح 8 سے شام 5 بجےتک ڈیرہ بگٹی جاسکتےہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں آبادکاری کےدوران امن وامان برقرار رکھا جائے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ بگٹی مہاجرین کو منشیات اور ممنوع اشیا جب کہ غیرقانونی اور بغیر نمبر والی گاڑیاں ڈیرہ بگٹی لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ ہدایت کی ہے کہ روزانہ ایک ایک سو افراد کی اسکیننگ اور چیکنگ کا اہتمام کیا جائے اور اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ، دیگر متعلقہ ادارے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی معاونت کریں جب کہ بگٹی مہاجرین بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں