
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے نیوزی لیند کے دورہ پاکستان کے لیے 20 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
دوسری جانب حارث سہیل، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بناسکے۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور لیگ اسپنر زاہد محمود کو پہلی بار قومی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان) ،عبداللہ شفیق، امام الحق، فخرزمان، خوشدل شاہ، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔
📢 Pakistan squad for New Zealand ODIs 📢
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2021
Congratulations to Mohammad Haris, Mohammad Wasim Jnr, Shahnawaz Dahani and Zahid Mahmood on their maiden call-ups 👏#PAKvNZ #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/jvqMpCBKMt
واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے تینوں میچ 17،19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔