کراچی میں وال چاکنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا اعلان

وال چاکنگ کرنےوالوں کو تین سے6 ماہ سزا و جرمانہ ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کراچی

شاہراہوں دیواروں پر سیاسی نعرے یا تشہیری مواد لکھنا قابل سزا جرم ہوگا، مرتضیٰ وہاب۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے شہر کی سڑکوں اور دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کا وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کی سڑکوں پر وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وال چاکنگ کرنےوالوں کو تین سے6 ماہ سزا و جرمانہ ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شاہراہوں دیواروں پر سیاسی نعرے یا تشہیری مواد لکھنا قابل سزا جرم ہوگا، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کےتحت حاصل اختیارات پر کاروائی ہوگی، وال چاکنگ پر پابندی کے لئے سٹی کونسل کراچی کی قرارداد بھی منظور کرائی جائےگی۔
Load Next Story