پائل روہتگی مہاتما گاندھی کیخلاف ویڈیو بنانے پر مشکل میں پھنس گئیں

اداکارہ نے ویڈیو میں جواہر لعل نہرو، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کیخلاف بھی نامناسب الفاظ کا استعمال کیا

اداکارہ نے ویڈیو میں جواہر لعل نہرو، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کیخلاف بھی نامناسب الفاظ کا استعمال کیا - فوٹو:فائل

بھارتی اداکارہ پائل روہتگی مہاتما گاندھی کے خلاف ویڈیو بنانے پر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

اے این آئی کے مطابق بھارتی ریاست مہاراسٹر کے ضلع پونے میں اداکارہ پائل روہتگی کے خلاف ایک مقدمے کا اندراج ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پائل روہتگی نے اپنی حالیہ ویڈیو میں بھارتی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں مہاتما گاندھی سمیت جواہر لعل نہرو، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے خلاف بھی نامناسب الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اداکارہ کے خلاف مقدمے کی درخواست ضلع پونے کی جنرل سیکرٹری سنگیتا تیواری نے دی ہے تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

خیال رہے کہ پائل روہتگی کو پولیس نے سوسائٹی کے چیئرمین کو سوشل میڈیا پر مغلظات بکنے اور واٹس ایپ گروپ میں نامناسب زبان استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ اداکارہ کے خلاف احمد آباد کے ڈاکٹر پراگ شاہ نے درخواست دی تھی۔
Load Next Story