امریکی عدالت نے پادری کو بچوں سے زیادتی اوران کی غیراخلاقی تصاویربنانے پر 58 سال قید کی سزا سنادی

تحقیقات کے دوران پادری کے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان سے بچوں کی 940 غیر اخلاقی تصاویر برآمد ہوئیں، عدالت


Reuters January 29, 2014
تحقیقات کے دوران پادری کے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان سے بچوں کی 940 غیر اخلاقی تصاویر برآمد ہوئیں، عدالت

ISLAMABAD: امریکی عدالت نے عیسائیت کی تعلیم کے لئے برازیل میں فرائض کی انجام دہی کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی غیر اخلاقی تصاویر بنانے کے الزام میں پادری کو 58 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیف ڈسٹرکٹ جج نے امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ وارن اسکوٹ کینیل کو برازیل کے علاقے امازون میں 2008 سے 2011 کے درمیان فرائض کی انجام دہی کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی غیراخلافی تصاویر بنانے کا الزام ثابت ہونے پر 58 سال قید کی سزا سنائی۔ جج کا کہنا تھا کہ عیسائیت کی تعلیم کے لئے امازون میں فرائض کی انجام دہی کے دوران پہلے تو پادری نے بچوں سے دوستی کی پھر ان کو جسمانی طور پر ہراساں کیا جب کہ ان کے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان سے بچوں کی 940 غیر اخلاقی تصاویر برآمد ہوئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔