ہمیشہ مذاکرات کے حامی رہے اورحکومت کے مذاکراتی عمل کا خیرمقدم کرتے ہیں امیرپنجابی طالبان

ملکی بقا اور تحفظ کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور ہم نے ہمیشہ سے مذکرات کا خیر مقدم کیا ہے، عصمت اللہ معاویہ


ویب ڈیسک January 29, 2014
طالبان کی مرکزی شوریٰ بھی مذاکرات کا فیصلہ کرچکی ہے، عصمت اللہ معاویہ

NIDDERAU, GERMANY: پنجابی طالبان نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے مذاکرات کے حامی رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پنجابی طالبان کے امیر عصمت اللہ معاویہ کا کہنا تھا کہ ملکی بقا اور تحفظ کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور ہم نے ہمیشہ سے مذکرات کا خیر مقدم کیا جب کہ طالبان کی مرکزی شوریٰ بھی مذاکرات کا فیصلہ کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے آج کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کےلئے باضابطہ طور پر اپنی نگرانی میں ایک کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس میں عرفان صدیقی، میجر ریٹائرڈ محمد عامر، رحیم اللہ یوسف زئی او رستم مہمند شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔