بگ تھری کے حوالے سے فیصلہ 8 فروری کے اجلاس میں کیا جائے گا صدر آئی سی سی

آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کے دوٹوک مؤقف کے باعث کرکٹ معاملات پربھارت،آسٹریلیا اورانگلینڈ کی اجارہ داری قائم نہ ہوسکی


ویب ڈیسک January 29, 2014
حالیہ اجلاس میں بگ تھری کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ، ایلن آئزک۔ فوٹو؛ فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ایلن آئزک نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے 2 روزہ اجلاس میں بگ تھری کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

دبئی میں آئی سی سی کےایگزیکٹو بورڈ کے 2 روزہ اجلاس کے اختتام پر ایلن آئرک کا کہنا تھا کہ حالیہ اجلاس میں بگ تھری کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جا سکا اور اس حوالے سے فیصلہ 8 فروری کو سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ 2 روزہ اجلاس میں انٹر نیشنل کرکٹ کے بہت سے معاملات پر بات چیت ہوئی اور کئی معاملات پر مثبت پیش رفت بھی سامنے آئی، ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر فیوچر ٹور پروگرام ترتیب دیئے گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں کرکٹ کے تمام تر فیصلوں پر قبضے کے لئے3 بڑوں آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے گٹھ جوڑ کی پاکستان، جنوبی افریقا اور سری لنکا نے سخت مخالفت کی جبکہ بنگلہ دیش نے بھی پاکستانی موقف کی حمایت کی، دوسری جانب نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے بگ تھری کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں