حکومت سے مذاکرات اور مذاکراتی ٹیم کا حتمی فیصلہ شوریٰ کرے گی طالبان ترجمان
حکومتی پیشکش شوریٰ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی جس کے بعد اراکین شوریٰ اپنا مؤقف پیش کریں گے، شاہد اللہ شاہد
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اور مذاکراتی ٹیم سے متعلق حتمی فیصلہ شوریٰ کرے گی۔
اپنے ایک بیان میں شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومتی پیشکش شوریٰ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی جس کے بعد اراکین شوریٰ اپنا مؤقف پیش کریں گے، مذاکراتی ٹیم اور مذاکرات کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ شوریٰ کرے گی۔
شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ شوریٰ کا اجلاس ختم ہونے پر میڈیا کو تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔ انہوں نے طالبان میں دھڑے بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملا فضل اللہ کی قیادت میں تمام گروپ متحد ہیں۔