کراچی میں دوسرے روز بھی شدید گرمی کے بعد بارش

ستمبر کے وسط تک بارش کے دو سپیل آنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 02, 2021
گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ بارشیں کم ہوئی ہیں، محکمہ موسمیات

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی شدید گرمی کے بعد بارش ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں دوسرے روز بھی بند ہیں اور شدید گرمی سے عوام بے حال ہورہے ہیں، مسلسل دوسرے روز شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سے زائد رہا ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش بھی ہوئی ہے تاہم حبس ختم نہیں ہوا۔

بارش کے بعد بعض علاقوں میں بجلی بند ہوگئی جب کہ کچھ مقامات پر ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ 4 ستمبر سے موسم معمول پر آجائے گا۔ گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ بارشیں کم ہوئی ہیں۔ اس دفعہ اگست میں 65 فیصد بارشیں کم ہوئیں تاہم ستمبر کے وسط تک بارش کے دو سپیل آنے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کل بھی شہرکے متعدد علاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں