نیوزی لینڈ کے جھنڈے سے برطانوی نوآبادیاتی نظام کی نشانی نکالنا چاہتا ہوں وزیراعظم

عوامی رائے اس حوالے سے تقسیم ہے جس کے باعث اپنے سینیررفقا سے مشورے کے بعد ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا،وزیراعظم


AFP January 29, 2014
برطانوی سامراجی نوآبادیاتی نشان کو ختم کرکے اس کی جگہ نیوزی لینڈ کے "فرن" نامی پودے کے پتے کو شامل کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم فوٹو: وکی پیڈیا

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کی نے قومی جھنڈے سے برطانوی نوآبادیاتی نظام کی نشانی نکالنے کے حوالے ریفرنڈم کرانے کے لیے اپنے سینیررفقا سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم جان کی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے جھنڈے کے ایک کونے میں موجود برطانوی سامراجی نوآبادیاتی نشان کو ختم کرکے اس کی جگہ نیوزی لینڈ کے "فرن" نامی پودے کے پتے کو شامل کرنا چاہتا ہوں جس کو نیوزی لینڈ کی کھیلوں کی ٹیمیں اپنے لباس میں استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں جھنڈے ميں سلیٹی رنگ میں "فرن" کے پتے کو شامل کیا جائے تاہم عوامی رائے اس حوالے سے تقسیم ہے جس کے باعث اپنے سینیررفقا سے مشورے کے بعد ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔