اقوام متحدہ نے افغانستان میں غذائی بحران سے خبردار کردیا

افغانستان کے لیے عالمی امداد بند ہونے کے باعث حکومتی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ


ویب ڈیسک September 02, 2021
افغانستان کے لیے عالمی امداد بند ہونے کے باعث حکومتی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں افغانستان میں غذائی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انسانیت کے تناظر میں افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں موجود آدھے سے زیادہ بچوں کو پہلے ہی کھانے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے معاون برائے انسانی حقوق رمیز الاکبارو کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے عالمی امداد پہلے ہی بند کی جاچکی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف حکومتی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ سرکاری ملازمین بھی تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں