سائبر کرائم کیس میں اداکارہ عائشہ ثناء اشتہاری قرار

اداکارہ عائشہ ثنا پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے


ویب ڈیسک September 02, 2021
اداکارہ عائشہ ثنا پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے فوٹوفائل

سیشن عدالت نے اداکارہ عائشہ ثناء کو سائبر کرائم مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں سائبر کرائم مقدمہ میں اداکارہ عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوئی۔ عدالت نے 4 اکتوبر کو ایف آئی اے سے ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ طلب کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے ملزمہ اداکارہ عائشہ ثناء کے مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہار جاری کیا۔ عدالت کے مسلسل طلبی نوٹسز کے باوجوہ ملزمہ اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے یوسف بیگ مرزا کی مدعیت میں چالان پیش کر رکھا ہے۔ اداکارہ عائشہ ثناء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا۔ چالان کے متن کے مطابق اداکارہ عائشہ ثناء کی وجہ سے مدعی کی فیملی کی بدنامی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں