میرپورٹیسٹ سری لنکا نے730 رنز پراننگز ڈکلئیر کردی بنگلادیش کے ایک وکٹ پر35 رنز

بنگلادیش کو اننگزکی شکست سے بچنے کے لئے 9 وکٹوں پرمزید 463 رنزبنانے ہیں


January 29, 2014
ویتھاناگے 103اورمہیلا جے ورھنے 203 رنز بنا کرکریز پرموجود تھے جب کپنان انجیلیو میتھیوز نے اننگز ڈکلئیر کردی۔ فوٹو:اے ایف پی

سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 730 رنز بنا کر ڈکلئیر کردی جس کے بعد آئرلینڈر کو بنگلا دیش پر 463 رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔


میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے 375 رنز 5 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو کپتان انجیلیو میتھیوز اور مہیلا جے وردھنے نے بنگلا دیشی بولرز کے چھکے چھرا دیئے، 554 رنز پر کپتان انجیلیو میتھیوز 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین کیتھوراون ویتھاناگے نے مہیلاجے ورھنے کا بھرپور ساتھ دیا، ویتھاناگے 103اورمہیلا جے ورھنے 203 رنز بنا کرکریز پرموجود تھے جب کپنان انجیلیو میتھیوز نے اننگز ڈکلئیر کردی۔


دوسری اننگز میں بھی بنگلا دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اوربائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز تمیم اقبال صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، تیسرے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو بنگلا دیش نےایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے، شمس الرحمان 9 اور مارشل ایوب 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔


واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں 498 رنز کی دی جانے والی برتری ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتویں سب سے بڑی برتری ہے اوراب بنگالی ٹائیگرز کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے 9 وکٹوں پر مزید 463 رنز بنانے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |