کپل شرما شو میں رنبیر کپور کی بہن نے ان کے بارے میں کون سا راز فاش کیا

شو کا پرومو ردھما کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے


ویب ڈیسک September 02, 2021
شو کا پرومو ردھما کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی بہن ردھما کپور نے کپل شرما کے شو میں اپنے بھائی کے بارے میں ایسا راز فاش کیا ہے جسے سن کر شو میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نیتو کپور اپنی بیٹی ردھما کپور کے ہمراہ حال ہی میں کپل شرما شو میں شریک ہوئیں۔ یہ شو ابھی ٹی وی پر آن ایئر نہیں ہوا ہے لیکن شو کا پرومو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ردھما اپنے بھائی رنبیر کپور کے راز کھولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

شو کا پرومو ردھما کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے جس میں کپل شرما ان سے پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ہم نے خبر سنی ہے جب آپ لندن میں پڑھائی کررہی تھیں تو رنبیر آپ کی چیزیں اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا کیا سچ ہے؟

ردھما نے کپل کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہاں یہ سچ ہے بلکہ جب میں چھٹیوں میں لندن سے واپس آئی تو رنبیر کی ایک دوست ہمارے گھر آئی اور اس نے جو شرٹ پہنی ہوئی تھی وہ میری تھی کیونکہ مجھے وہ شرٹ گھر میں کہیں نہیں مل رہی تھی۔ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ رنبیر میری چیزیں نکال کر اپنی دوستوں کو دے دیتا تھا۔ ردھما کی یہ بات سن کر شو میں موجود نیتو کپور حیران رہ گئیں جب کہ کپل شرما اور دیگر لوگ ہنسنے لگے۔

ردھما کپور نے شو کی یہ مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ہے''نیتو جی کو رنبیر لگتے ہوں گے سیدھے سادے پر ردھما نے بتایا ان کا کارنامہ''۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CTR_YCoFEpl/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں