ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کوویڈ ٹیسٹنگ کے لیے سیمپل لے لیا گیا

قرنطینہ میں دس روزمکمل ہونے کے بعد مصباح الحق کا ایک بارپھراب کوویڈ ٹیسٹ لیا گیا ہے


Sports Reporter September 02, 2021
قرنطینہ میں دس روزمکمل ہونے کے بعد مصباح الحق کا ایک بارپھر اب کوویڈ ٹیسٹ لیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کوویڈ ٹیسٹنگ کے لیے سیمپل لیے لیا گیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کوویڈ ٹیسٹنگ کے لیے سیمپل لے لیا گیا۔ ویسٹ انڈیزکے شہرجمیکا میں موجود مصباح کی واپسی کا فیصلہ رپورٹ ملنے پر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق انہیں جہاز پرسوار ہونے کے لیے ایک نیگیٹو رپورٹ کی ضرورت ہے۔

ٹیم روانگی سے پہلے مصباح الحق کا پہلا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ری ٹیسٹنگ میں بھی کوویڈ پازیٹورپورٹ آنے پرمصباح الحق ٹیم کے ساتھ سفرنہیں کرسکے تھے۔ قرنطینہ میں دس روزمکمل ہونے کے بعد مصباح الحق کا ایک بارپھر اب کوویڈ ٹیسٹ لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں